قرقیزستان میں گریکو رومن کشتی کے مقابلے، ایرانی پہلوانوں کی عمدہ کارکردگی
ایران کے تین پہلوانوں نے قرقیزستان میں ہونے والے گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق قرقیزستان کے شہر بیشکک میں آج سے گریکو رومن کشتی کے بین الاقوامی مقابلے شروع ہوئے۔
72 کلوگرام کی کیٹگری میں ایران کے پہلواں محمد رضا گرائی نے میچ کے پہلے راؤنڈ میں جارجیا کے پہلوان اوتار ابولادزہ کو تین کے مقابلے میں نو پوائنٹس سے شکست دی ۔ اگلے راؤنڈ میں اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ قزاقستان کے پہلواں عادل خان ساتایف سے ہو گا۔
77 کلوگرام کی کیٹگری میں ایرانی پہلوان محمد علی گرائی نے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کے پہلوان ساجن کو آٹھ صفر سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ورلڈ برونز میڈل جیتنے والے ترکیہ کے پہلوان یونس امرہ باشار اور چین کے پہلوان ویسیتای زی ینی کے درمیان ہونے والے میچ میں جیتنے والے پہلوان سے ہو گا۔
جبکہ 82 کلوگرام کی کیٹگری میں ایرانی پہلوان علی رضا محمدی نے پہلے راؤنڈ میں ترکمنستان کے پہلوان جیحون اوز دوردیف کو آٹھ صفر سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ قزاقستان کے پہلوان شامیل باتیروف سے ہو گا۔