Aug ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ کا چیمپئن بن گیا، صدر مملکت نے دی مبارکباد

ایران کے صدر نے ہندوستان میں ایشین یوتھ جونئیر ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایرانی ٹیم کو چیمپئن بننے پر مبارک باد دی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی  کے پیغام میں آیا ہے کہ ہندوستان میں ایشین یوتھ جونئیر ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں قابل فخر کارنامے انجام دینے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے آہنی نوجوانوں نے ایک بار پھر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے اور چیمپئن شب جیت کرعالمی سطح پر پوری قوم و ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

 صدر رئيسی نے کھیل کے مختلف میدانوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی حالیہ مسلسل کامیابیوں کو ایران کے با صلاحیت نوجوانوں کی مسلسل کاوشوں و محنتوں کا نتیجہ قرار دیا۔

واضح رہے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں منعقد ہونے والے ایشین یوتھ جونئیر ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایران کی جونيئر قومی ٹیم نے سونے کے 9، چاندی کے 12 اور کانسی کے دو تمغے جیت کر 741 پوائنٹس حاصل کئے جس کے بعد وہ ازبکستان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ازبکستان  732 اور ہندوستان کی ٹیم 672 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ٹیگس