ایرانی ویٹ لفٹر نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا
Sep ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کے ویٹ لفٹر نے نواسی کلو گرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ حاصل کیاہے۔
سحر نیوز/ کھیل کود: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپکس کے اہم کوالیفائنگ مرحلے کے طور پر ویٹ لفٹنگ کے یہ عالمی مقابلے ریاض میں ہورہے ہیں جو سترہ ستمبر تک جاری رہیں گے۔
ویٹ لفٹنگ کے ان مقابلوں میں ایران کے ویٹ لفٹر میر مصطفی جوادی نے نواسی کلو گرام کی کیٹگری میں چین، وینیزوئيلا، مولداوی اور آرمینیا کے اپنے حریفوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور پہلا مقام اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
میر مصطفی جوادی نے پیرس اولمپکس کے اہم کوالیفائنگ مرحلے میں اپنا ریکارڈ بھی بہتر بنایا۔