Sep ۱۷, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ایرانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو عالمی چیمپین شپ میں تیسرا مقام

ایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے عالمی چیمپین شپ کے مقابلوں میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ کھیل کود: اسنا کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں 2023 عالمی  ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلے آج، 17 ستمبر کو، اختتام پذیر ہوگئے۔ ریاض میں 4 ستمبر کو شروع ہونے والے ان مقابلوں میں ایرانی مردوں کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

ایران کی دس ارکان پر مشتمل ویٹ لفٹنگ ٹیم نے ان مقابلوں میں 10 شرکت کی اور 468 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ایرانی ٹیم  تیسرے نمبر پر رہی جبکہ چینی اور آرمینیائی ٹیمیں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایرانی مردوں کی ٹیم میں شامل 89 کلوگرام کے زمرے میں مصطفیٰ جوادی نے دو طلائی تمغے اور علی داؤدی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

 

ٹیگس