Oct ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ہانگژو ایشین گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

ہانگژو ایشین گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے

سحر نیوز/ ایران: منگل کو ایران کی واٹر پولو ٹیم نے تھائی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے دی ۔ ایرانی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی تھائی لینڈ پراپنی برتری قائم رکھی اور پہلے ہی کوارٹر میں چھے گول سے سبقت حاصل کی اور پھر پورے میچ کے دوران ایرانی ٹیم اپنی حریف ٹیم پر حاوی رہی اور تھائي لینڈ کو سات کے مقابلے میں چھبیس گول سے شکست دی۔

دوسری جانب ایران کی کبڈی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں ملیشیا کو بائيس کے مقابلے میں ترپن پوائنٹ سے شکست دے دی - ایشین گیمز میں جاری کبڈی کے مقابلے میں ایران کی یہ دوسری کامیابی ہے اور اس طرح ایران کی کبڈی ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے اس سے پہلے ایران کی ٹیم نے پیر کو پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو سولہ کے مقابلے میں تینتالیس پوائنٹ سے ہرادیا تھا۔

ٹیگس