Oct ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ہینگزو ایشیائی گیمز میں ایران کو ملے اب تک 36 تمغے

ہینگزو ایشیائی گیمز میں ایران کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم کے دو پہلوان فائنل میں پہنچ گئے۔

سحر نیوز/ ایران: چین میں جاری ہینگزو ایشیائی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں اب تک چھتیس تمغے جیت چکے ہیں۔

گریکو رومن کشتی کے مقابلے بھی بدھ سے شروع ہو گئے۔ ستتر کلو گرام کی کیٹگری میں ایران کے پہلوان امین کاویانی نژاد نے جنوبی کوریا اور ازبکستان کے اپنے حریفوں کو شکست دی اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے اور اس مقابلے میں بھی انھوں نے چین کے اپنے حریف کو ہرا دیا اور فائنل میں پہنچ گئے۔

ستاسی کلو گرام کی کیٹگری میں بھی ایران کے ناصر علی زادے نے قرقیزستان اور ترکمنستان کے اپنے حریفوں کی شکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ ہندوستان کے سنیل کمار سے ہوا جن کو شکست دے کر ناصر علی زادے بھی فائنل میں پہنچ گئے۔

ساٹھ کلو گرام کی کیٹگری میں بھی میں دلخانی کا مقابلہ قزاقستان کے حریف سے ہوا جس میں فتح حاصل نہ کر سکے۔

سڑسٹھ کلو گرام کی کیٹگری میں بھی ایران کے دانیال سہرابی قزاقستان کے اپنے حریف پر فتح حاصل نہیں کر سکے۔

ٹیگس