Oct ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  •  ہانگژو ایشین گیمز ایران کو ملے 54 تمغے

چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والے انیسویں ایشین گیمز کے اختتام پر ایران سونے، چاندی اور کانسی کے 54 تمغے حاصل کرکے ساتویں نمبر پر رہا۔

سحر نیوز/ ایران: موصولہ خبروں کے مطابق ایرانی کھلاڑیوں نے تیرہ سونے، اکیس چاندی، اور بیس کانسی کے تمغے حاصل کرکے مجموعی طور پر چون تمغے حاصل کئے اور ہانگژو میں کھیلے گئے ایشین گیمز کےاختتام پر ساتویں نبمر پر رہا –

ان کھیلوں میں چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہندوستان، ازبکستان اور چائنیز تائپے کے ممالک پہلے سے چھٹے نمبر پر رہے-

دوہزار اٹھارہ میں جکارتہ میں کھیلے گئے ایشین گیمز میں ایران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیس سونے، بیس چاندی اور بائیس کانسی کے تمغے جیتے تھے جس سے انڈونیشیا میں ایران کے کل تمغوں کی تعداد اکسٹھ ہو گئی تھی۔

ٹیگس