عالمی فری اسٹائل کُشتی: ایرانی پہلوان کی دوسری پوزیشن
عالمی فری اسٹائل کُشتی میں ایرانی پہلوان ابوالفضل رحمانی نے 92 کلو وزن کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان ابوالفضل رحمانی نے عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ورلڈ فری اسٹائل ریسلنگ کے مقابلے، سلواکیہ کے شہر برتسلاوا میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں ایرانی پہلوان ابوالفضل رحمانی جاپان کے کونیشی پہلوان کو بارہ دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔
کواٹر فائنل میں ابوالفضل رحمانی کا مقابلہ بلغاریہ کے پہلوان ایلن ساگارائف سے ہوا جس کو گیارہ صفر سے شکست دے کر وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ابوالفضل رحمانی سیمی فائنل میں رومانیہ کے ایڈریان ساس کو گیارہ صفر سے ہراکر فائنل میں پہںچے۔
عالمی فری اسٹائل ریسلنگ چیپمئن شپ کے 92 کلو وزن کے فائنل میں رحمانی فضلی جارجیا کے کوراشویلی کے مقابلے میں اترے اور 5 کے مقابلے میں 2 پوائنٹ کے ساتھ چاندی کا تمغہ اور دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel