ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے پاس واقع علاقے ڈومبیولی میں ایک اونچی عمارت میں شدید آگ لگنے کی خبر ہے۔
جاپان میں شدید زلزلے کے بعد ایک بڑے حادثے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والے جاپانی کوسٹ گارڈ کے اہلکار تھے۔
کراچی میں فرنیچر مارکیٹ کی دکان میں لگنے والی آگ نے بقیہ دکانوں اور رہائشی فلیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے کئی دکانیں خاکستر ہو گئیں اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
چین کے شمالی صوبے شانکزی کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے۔
قزاقستان کی ایک کان میں شدید آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 14 افراد لاپتہ ہیں۔
ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آتش بازی کی دو فیکٹریوں میں دھماکے ہونے سے 13 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
لندن کے لوٹون ایئرپورٹ پر وسیع پیمانے پر آتشزدگی کے نتیجے میں اس ايئرپورٹ کی تمام پروازیں معطل کردی گئيں۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی میں خوفناک آتشزدگی کے ایک واقعے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
انگلینڈ میں آکسفورڈ شائر کے شمال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وٹنی، برفورڈ، چپنگ نارٹن اور ملٹن انڈر وائچ ووڈ میں بجلی بند ہوگئی۔
اسپین کے نائٹ کلب مورسیا میں سالگرہ منائی جا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔