Jan ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ: آتشزدگی کے باعث 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت

امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے  پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے، 10 ایکڑ پر لگنےوالی آگ تیز ہواؤں کے باعث اب 3 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔  تیزی سے آگ پھیلنے کے بعد لاس اینجلس شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے اور 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ متعدد گھر اب تک آگ کی زد میں جاچکے ہیں جس کے بعد خطرے کی زد میں آنے والے 10 ہزار گھروں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔  پیسفک پلیسیڈز  کے علاوہ سانتامونیکا ماونٹینز کے علاقے میں بھی لوگوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  تیز ہواؤں اور پھیلتی آگ کے باعث اس وقت لاس اینجلس میں 46 ہزار گھر اور کاروبار بغیر بجلی کے ہیں۔ 

 

ٹیگس