Jan ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی شہر لاس اینجلس آگ کی لپیٹ میں

امریکہ کے شہر لاس اینجلس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کا شہر لاس اینجلس تاریخ کی بدترین آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابق چھ ہزار گھر اور عمارتیں جل کر خاکستر کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ آگ سے 32 ہزار سے زائد ایکڑ کے رقبے پر مشتمل وادیاں جل گئی ہیں۔ منگل سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ۔ آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ خشک اور تیز ہوا سے آگ میں شدت پیدا ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔ اگر آگ پر قابو نہ پایا گیا تو یہ قدرتی سانحات میں امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ بن جائے گا۔ دریں اثناء آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے 20 ملزمان کو اب تک گرفتار کیا ہے۔

ٹیگس