لبنان پر ایک بار پھر صیہونی حکومت کی جارحیت، متعدد مکانات نذر آتش
Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
جارح صیہونی حکومت کی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہروں میں متعدد مکانات کو آگ لگا دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: لبنان کی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور درانداز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ لبنانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کی طرف سے طویل مدتی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور لبنان کی ارضی سالمیت اور اس کے شہریوں پر حملے نیز پرتشدد کارروائیاں جاری ہيں اور اسرائیل کے جارح فوجیوں نے "قنطرہ" اور "طیبہ مرجعیون" کے علاقوں میں گھس کر متعدد رہائشی مکانات کو آگ لگا دی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی عارضی امن فوج یونیفل کا مشترکہ گشتی یونٹ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔