ادلب کے جنوبی مضافات میں شام کی فوج اور دہشت گرد عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس دوران کم از کم آٹھ دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں۔
افغان طالبان کے ایک وفد نے مشترکہ سرحد پر بدامنی اوردہشت گرد عناصر کے خلاف جنگ کے بارے میں پاکستان کے خدشات دور کرنے کےلئے اعلی انٹیلی جنس حکام کو پاکستان دورہ کےلئے بھیجا ہے۔
شام کے شمال مغربی علاقوں سے فوج اور دہشت گردوں کی شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
آبنائے تائیوان پر امریکی جاسوسی طیارے کی پرواز کے بعد چین کی فوج ہائی الرٹ پر چلی گئی۔
ترکیہ کے قدرتی آفات کے مرکز نے اپنے تازہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد انتیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ شام میں بھی چار ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ایران کی برّی فوج نے ترکی میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ملک کے آرمی چیف پر نظام انصاف میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔
پاکستان کے نئے آرمی چیف نے تہران کے ساتھ اسلام آباد کے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ہماری فوج وطن کے دفاع میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کا ایک اور قافلہ شمالی شام میں داخل ہوا ہے۔