Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات

قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹنٹ جنرل سالم حماد ایقیل النابت نے جنرل ہیڈکوارٹر روالپنڈی میں پاکستانی کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطر کے چیف آف آرمڈ فورسز لیفٹننٹ جنرل سالم حماد النابت نے پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں پر انہوں نے پاکستانی افواج کے جنرل ہیڈکوارٹر میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قطری مسلح افواج کے چیف آف دی اسٹاف نےعلاقے میں امن و استحکام کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، علاقائی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف نے قطر کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعلقات اور سیکورٹی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ٹیگس