مختلف عرب اور مغربی ملکوں کے لاکھوں کی تعداد میں عوام نے اپنے مظاہروں میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے بائيکاٹ کا مطالبہ کیا۔
مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 تک پہنچ گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اُردن میں ہونیوالی ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کی ہے ۔
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات اور قطر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ آج ایک نشست میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرے کر کے نسل کش صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کا قتل عام بند کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔
عراقی عوام نے غزہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور وحشیانہ صیہونی جرائم کی مذمت میں ہفتے کی رات بغداد کے التحریر اسکوائر پر اجتماع کیا۔
مصر ، اردن ، مراکش ، امریکہ ، برطانیہ اور تیونس میں غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہيں۔
جرمنی اور اردن میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کر کے غزہ میں فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
تیونس، پاکستان، اردن اورمونٹے نگرو کےعوام نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔
فرانس اور اردن کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر نسل پرستی اور فاشیزم کے خلاف اور غزہ پٹی کے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے۔