Oct ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ اردن میں اس ملک کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن حسین سے ملاقات میں علاقے کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سحر نیوز/ ایران: شاہ اردن سے ہونے والی ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ اور لبنان کے بارے میں ایران کا موقف بیان کرتے ہوئے علاقے میں بحران کی وجوہات پر روشنی ڈالی اور غزہ و لبنان کے خلاف جنگ و جارحیت کا ذمہ دار صیہونی حکام کو قرار دیا۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اردنی ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور غزہ اور لبنان سمیت علاقے کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج کی جارحیت کو روکنے کے لیے خطے کے ممالک کا اجتماعی اقدام ضروری ہے۔

غزہ اور لبنان پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ بند کرانے کے مقصد سے ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اردن سے قبل، لبنان، شام، سعودی عرب، قطر، عراق، اور عمان کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔

ٹیگس