مصر اور اردن کے حوالے سے ٹرمپ کا دعوی
Jan ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ اور مصری صدر غزہ پٹی کے باشندوں کو اپنے ملکوں میں بسانے پر تیار ہوجائيں گے۔
سحرنیوز/دنیا: ٹرمپ نے کہا کہ میں نے غزہ پٹی کے باشندوں کو مصر منتقل کرنے کے بارے میں مصری صدر سے بات کی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ مصری صدر غزہ کے فلسطینیوں کا استقبال کریں گے اور شاہ اردن بھی یہی کریں گےامریکی صدر نے دعوی کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ غزہ پٹی کے باشندے تشدد سے عاری جگہ پر زندگی گزاریں اور غزہ پٹی گذشتہ برسوں میں جہنم جیسی رہی ہے۔
ٹرمپ نے دو ملکوں کی تشکیل کے راہ حل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیتن یاہو جب وائٹ ہاؤس میں آئيں گے تو ہم اس موضوع کو پیش کریں گے۔