اردن میں اسرائیل کے سفارت خانے پر حملہ
Nov ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
اردن میں صہیونی سفارت خانے پر فائرنگ کی گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ اردن کے دارالحکومت امان میں اسرائیل کے سفارت خانے پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سفارت خانے پر فائرنگ کے بعد اردن کی پولیس نے جائے حادثہ کو بند کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق امان میں صہیونی سفارت خانے کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
پولیس نے سفارت خانے کو محاصرے میں لینے کے بعد اردگرد کے گھروں پر چھاپہ مارکر تلاشی لینا شروع کیا ہے۔