اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عراق کی طرح پڑوسی ملکوں کے بارے میں ہماری پالیسیوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے جہاں میزبان ملک کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے بیرون ملک مخالفین کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے صیہونی حکومت اور دہشت گرد منافقین کی حرکت قرار دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مذہبی شہر مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کی زیارت کی اور انکی مقدس ضریح کی صفائی کے روحانی پروگرام ’غبار روبی‘ میں حصہ لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان عراقی حکام سے ملاقاتوں کے بعد کاظمین گئے اور وہاں زیارت حضرت امام موسی کاظم اور امام جواد علیہ السلام سے شرفیاب ہوئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے مشترکہ عالمی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے " برکس سیکورٹی کمیشن" کے نام سے اس تنظیم کے ایک مخصوص سیکورٹی ادارے کی تجویز پیش کی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسرائیل جلد ہی ایران کے ہاتھوں اپنے شیطانی جرائم کا مزہ چکھے گا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے موقع پر عراق کی عظیم قوم اورموکب داروں کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور عراق کے وزیر اعظم نے باہمی ملاقات میں غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ بند کئے جانے پر تاکید کی ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج صبح بغداد پہنچنے کے بعد سرداران محاذ استقامت کی جائے شہادت پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔