Sep ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • پرآشوب دنیا میں کروڑوں زائرین کی موجودگی میں پر امن طریقے سے عظیم الشان اربعین کے انعقاد میں شامل سبھی کا تہہ دل سے شکریہ: رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے موقع پر عراق کی عظیم قوم اورموکب داروں کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بدھ کو رہبر انقلاب اسلامی کے شکریہ کے، اس پیغام کو، جو عربی میں تحریر تھا عراق کے عہدیداروں کو پہنچایا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس پیغام میں تحریر فرمایا ہے کہ سب سے پہلے تو لفظ شکریہ ہے جو تہہ دل سے اپنی جانب سے اور عظیم الشان ملت ایران کی جانب سے میں ادا کرتا ہوں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ آپ 'موکب داروں' کا جنھوں نے اربعین کے ایام میں اپنی سخاوت، اپنی محبت و عقیدت کو عروج پر پہنچایا اور اسی میں، عظیم الشان ملت عراق کا بھی شکریہ اور عراقی حکومت کے عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے پوری سیکورٹی ، اچھی فضا اور سازگار حالات فراہم کیے اور خاص طور پر عراق کے علمائے کرام اور مراجع عظام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے زیارت کی فضا کو دونوں اقوام کے درمیان اور عوام کے ما بین اخوت اور بھائی چارے کی فضا میں تبدیل کر دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ راستے میں بنے ہوئے مواکب میں آپ عزیز عراقی بھائیوں کے حسن سلوک، حسینی زائرین سے آپ کے فراخدلانہ برتاؤ اور خاطر داری کی آج کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ہے۔ جس طرح سے کہ اربعین کی پیدل زیارت کی مثال پوری تاریخ میں کہیں نہیں ملتی اور اسی طرح کروڑوں زائرین کی حفاظت کو، یقینی بنانا آج کی، پرآشوب دنیا میں بہت بڑا کارنامہ اور بے مثال کام ہے۔ اور یہ سب سید الشہدا ع کے عشق کی وجہ سے ہے۔

آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ آج اس محبت کی کشش کا دائرہ اتنا وسیع ہو چکا ہے کہ یہ غزہ کے پرجوش میدان سے لے کر اب بہت سے غیر مسلم معاشروں تک میں پھیل چکا ہے۔

 

ٹیگس