Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے تعلقات نے پکڑی رفتار، تہران کی نظر میں سعودی عرب کا خاص مقام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عراق کی طرح پڑوسی ملکوں کے بارے میں ہماری پالیسیوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

سحرنیوز/ایران:  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی عرب کے الشرق نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا: ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کئی برسوں سے بہت اچھی راہ  پر آگے بڑھ رہے ہيں۔  

انہوں نے مزید کہا: ماضی میں ہمارے درمیان مسائل تھے لیکن عراق اور بعد میں چین کی مدد سے ہم دو طرفہ تعلقات کی بحالی کی طرف واپس آئے اور گزشتہ چند برسوں میں یہ تعلقات اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی 14ویں حکومت کی پالیسی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مبنی ہے اور جس طرح عراق کو پڑوسیوں ملکوں کے سلسلے میں  پالیسی میں ایک خاص مقام حاصل ہے اسی طرح سعودی عرب کو بھی ایک خاص مقام حاصل ہے۔

عراقچی نے یہ بھی کہا: سعودی عرب علاقے کا ایک بڑا اور طاقتور ملک ہے اور ایران اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات اور وسیع تعاون کا ہونا ضروری ہے اور یہ خطے میں امن و استحکام کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس