یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر اگر جارحیت بند نہیں کی گئی تو یمن کی فوجی کارروائی کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا اور مقبوضہ فلسطین تک پھیل جائے گا۔
پریس ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن میں طولکرم اور نور شمس کیمپ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
حماس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو اکتھر دن گذرنے کے باوجود وہ اپنا کوئی مقصد حاصل نہيں کرسکی ہے۔
غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام جاری کرکے بتایا ہے کہ اس بریگیڈ کے سپاہیوں نے صیہونی حکومت کے چھتیس فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔
بیروت میں حماس کے نمائندے اسامہ حمدان نے امریکیوں سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل کی نہیں بلکہ اسرائیل کے مستقبل کی فکر کرو۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی 72 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
لاس انجلیس میں یہودی احتجاجی مظاہرین نے ہائی وے بند کر کے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک کارروائی کے دوران کم سے کم 10 غاصب اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فرانسیسی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب منسوب کئے جانے والے جرائم، رونما ہی نہيں ہوئے۔