حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے میں صیہونی حکومت کی ناکامی
اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں تحریک حماس کی تیار کردہ اہم سرنگیں ابھی بھی محفوظ ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں تحریک حماس کی تیار کردہ اہم سرنگیں ابھی بھی محفوظ ہیں۔ یہ خبر ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے بارہا اس بات کا دعوی کیا ہے کہ اس نے تحریک حماس کی بیشتر سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں تحریک حماس کی تیار کردہ اہم سرنگیں ابھی بھی محفوظ ہیں۔
امریکہ کے اس اخبار نے اسی طرح اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل تحریک حماس کی دفاعی طاقت ختم کرنے کی توانائی نہیں رکھتا اور اس وقت بھی تحریک استقامت کے کوئی چار ہزار مجاہد غزہ کے شمال میں برسرپیکار ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی و صیہونی حکام کے حوالے سے اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھی لکھا تھا کہ غزہ کی جنگ اور وسیع صیہونی جارحیت کے تقریبا چار ماہ پورے ہو جانے کے باوجود غزہ کی اسّی فیصد سرنگیں بدستور محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا جا سکا ہے۔