Feb ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • کیا اسرائیلی وزیر جنگ کا دعوی صحیح ہے؟

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ یحییٰ السنور کے بارے میں گیلنٹ کا دعویٰ، بالکل بکواس اور بے بنیاد ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: حماس نے غزہ پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے بارے میں اسرائیلی وزیر جنگ کے دعوے کے جواب میں اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بکواس اور جعلی کامیابیوں کو ریکارڈ کرنے کی اسرائیل کی کوشش قرار دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنور کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلنٹ کے دعوے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

گیلنٹ نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ حماس غزہ پٹی میں یحییٰ السنور کے متبادل کی تلاش کر رہا ہے۔

الجزیرہ چینل کی آج کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے اس دعوے کے جواب میں اسے بے بنیاد اور اسرائیل کی نفسیاتی جنگ قرار دیا اور کہا کہ غاصبوں کی جانب سے تحریک حماس کے رہنماؤں اور مجاہد یحییٰ السنوار کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے کی کوشش، مضحکہ خیز ہے اور اس کا مقصد فوج اور ان کی منتشر حکومت کا زمین بوس مورال کو بلند کرنا ہے۔

ٹیگس