لبنان سے فلسطینی مجاہدین کا اسرائیلی ٹھکانوں پر حملہ
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے خلاف غاصب فوج کے جرائم کے جواب میں اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا ذرائع نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے صیہونی حکومت کی مشرقی بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر اور شمالی سرحدی علاقوں میں غاصب حکومت کے فوجی اڈے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی فوج کے 769ویں مشرقی بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر "گیبور اڈے اور مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع "بیت ہلل" میں واقع المطار اڈے کو جنوبی لبنان سے نشانہ بنایا گیا۔
القسام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ 40 گراڈ راکٹوں سے کیا گیا اور یہ غزہ میں شہریوں کے خلاف غاصب فوجیوں کے جرائم اور بیروت کے جنوبی علاقے کے شہداء کی شہادت کے جواب میں کیا گیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب القسام بریگیڈ کی صیہونیوں کے خلاف کارروائیاں بنیادی طور پر غزہ کی سرحدوں پر ہی مرکوز ہیں اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر حملہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔
2 جنوری کو صیہونی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک دہشت گردانہ فضائی کارروائی کرکے حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری اور ان کے متعدد ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا ۔