Feb ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • القسام کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، 3 صیہونی فوجی ہلاک

القسام بریگیڈ کے جوانوں کے ہاتھوں 3 صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: القسام بریگیڈ کے جوانوں نے خان یونس کے مغرب میں غاصب صیہونی فوجیوں کو ٹی بی جے "TBJ" راکٹ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں 3 صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔

حماس کی عسکری شاخ نے خان یونس کے مغرب میں واقع عمال محلے کے شمال میں ایک گھر کے اندر پناہ لینے والے اسرائیل کے غاصب فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے بعد صیہونی فوجیوں کی لاشوں کو منتقل کرنے کیلئے ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر اس علاقے میں اترا۔

قبل ازیں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے مشرقی غزہ میں الزیتون محلے میں غاصب صیہونی فوجیوں کی دو بکتر بند گاڑیوں کو بموں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

ٹیگس