شمالی لبنان کے البداوی کیمپ پر اسرائيلی ڈرون حملے میں حماس کے ایک رہنما سعید عطا اللہ علی اپنی اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہید ہو گئے۔ حماس نے ایک بیان میں ان کی شہادت کی تصدیق کردی۔
سید عباس عراقجی نے بیروت میں ایران کے سفارت خانے میں لبنان میں ایران کے نمائندہ دفاتر کے اراکین سے گفتگو میں لبنان اور علاقے کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
القسام بریگیڈ کے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
روزنامہ گارڈین نے اپنے تجزیئے میں لکھا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے لئے امریکی مطالبے کو مسترد اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو شہید کرکے بائيڈن کی پوزیشن مشکوک بنا دی ہے۔
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ میں ایک کارروائی کر کے کئی بکتر بندگاڑیوں ، ٹینکوں ، بلڈوزروں کو تباہ اور کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی زندگی جہاد و استقامت اور فداکاری کا ایک نمونہ ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت اور غزہ کے عوام کی بھوک مری کا ذمہ دار امریکی حکومت کو قرار دیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر غرب اردن میں وحشیانہ جارحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں بیروت کے جنوبی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے۔