اٹلی کی فلورنس یونیورسٹی نے اسرائیلی سائنسی اداروں کے ساتھ تعاون منقطع کر دیا
یونیورسٹی آف فلورنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے یونیورسٹی کے 500 سے زائد فیکلٹی ممبران، محققین، طلباء اور عملے کی درخواست پر اسرائیل کے متعدد سائنسی اداروں کے ساتھ تعاون منقطع کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: Lanaziwan ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یونیورسٹی آف فلورنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی بائیکاٹ کی شکل میں یہ اقدام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج ہے۔ یونیورسٹی کی پانچ فیکلٹیوں نے اسرائیل کے ساتھ متعدد معاہدوں کو معطل یا منسوخ کر دیا ہے۔
لانازیوان ویب سائٹ کے مطابق فلورنس یونیورسٹی کے فیکلٹی، عملے، محققین اور طلباء کے دستخط شدہ درخواست میں تمام علمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم پر اجتماعی ردعمل ظاہر کریں۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہم خاص طور پر غزہ پٹی میں اسکولوں پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، کیونکہ غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی تعلیم تک رسائی خطرے میں ہے۔