Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۵
اس وقت امریکی حکومت کو ایسے سخت اور دشوار حالات کا سامنا ہے جس کی نظیر ماضی میں جلدی نظر نہیں آتی۔ جورج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کے بعد امریکہ میں جاری نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی لہر دوڑ گئی اور مجموعی طور پر ہر روز دسیوں لاکھ کی تعداد میں امریکی شہری سڑکوں پر نکل کر نسل پرستی کے اور ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ امریکی جریدے ایٹلانٹک نے امریکہ کی حالیہ صورتحال کا موازنہ تیونس جیسے بعض بحران زدہ ممالک سے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے زوال کی جانب گامزن ہے۔