Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • لندن اور پیرس میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری

پولیس کی بندشوں کے باوجود لندن اور پیرس میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے عوام نے امریکہ میں سفید فام پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل اور نسل پرستی کے خلاف اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔

امریکہ میں پولیس تشدد اور اسی طرح فرانس میں جاری بے انصافی کے خلاف یہ مظاہرے، فرانس کے سیاہ فام شہری ایڈم ٹراؤرے کے قتل کے خلاف کئے گئے اور بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ فرانس کے اس سیاہ فام شہری کا قتل بھی جارج فلوئڈ کے قتل کی مانند ہے۔یہ مظاہرے کورونا کے پیش نظر اجتماعات پر عائد پابندی کے باوجود کئے جا رہے ہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے عوام نے بھی کورونا کی بنا پر لگائی جانے والی بندشوں کے باوجود نسل پرستی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نسل پرستی کے حامی دائیں بازو کے انتہا پسند اور نسل پرست گروہوں نے اتوار کے روز لندن کے مظاہرین پرحملہ بھی کیا۔

ٹیگس