Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ایک اور سیاہ فام کے قتل کے بعد ایٹلانٹا پولیس چیف نے استعفیٰ دیا

ایٹلانٹا (Atlanta) پولیس کی چیف اریکا شیلدز نے آج اتوار کی صبح اس شہر کی پولیس کے ہاتھوں 27 سالہ سیاہ فام نوجوان کے قتل کے بعد اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔

ہیل نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹلانٹا (Atlanta) کے میئر کیشا لانس باتومز نے ایک پریس کانفرنس میں اٹلانٹا کی پولیس سربراہ اریکا شیلدز کے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے فوری طور پر اس پولیس اہلکار کو جو سیاہ فام نوجوان کے قتل کا باعث بنا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ تہران کے وقت کے مطابق کل شام اٹلانٹا شہر کے پولیس ادارے کے حوالے سے جارجیا کے تحقیقاتی دفتر نے ایک رسٹورنٹ کے احاطے میں اپنی گاڑی پارک کرنے کے موقع پر ایک سیاہ فام باشندے کے قتل کی خبر دی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار اس سیاہ فام باشندے کو گرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد الیکٹریک ٹیزر (Taser) سے اس پر فائر کرتا ہے اور زخمی حالت میں اسے ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے تاہم ہسپتال میں یہ سیاہ فام نوجوان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر جاتا ہے۔

اٹلانٹا کی پولیس سربراہ نے استعفا ایسے وقت میں دیا کہ جب امریکہ میں سیاہ فام باشندے جارج فلوئڈ کے پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے بعد امریکہ اور یورپ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے جو تا حال جاری ہیں۔

ٹیگس