Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں مظاہرین کے خلاف ممنوعہ گیس کا استعمال

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ میں پرامن مظاہرین کی سرکوبی اور اشک آور گیس کے بے استعمال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس پرامن مظاہرین کے خلاف عام طور پر سی ایس قسم کی آنسو گیس استعمال کر رہی ہے جسے عالمی سطح پر ممنوع قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ گیس انیس سو اٹھائیس میں بن کورسن اور راجر اسٹاکٹن نامی سائنسدانوں نے تیار کی تھی اور ان کے ناموں کے ابتدائی الفاظ کو ملا کر اسے سی ایس گیس کہا جاتا ہے۔

سب سے پہلے دوسری عالمی جنگ کے دوران اس گیس کا استعمال کیا گیا تھا تاہم سن انیس سو ترانوے میں اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن اس کے باوجود امریکی پولیس اور انتظامی اداروں کی جانب سے اسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سی ایس گیس کے ناجائز اور غیر قانونی استعمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گیس کو پرامن مظاہرین کے خلاف ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

امریکی پولیس پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لیے آنسو گیس کے علاوہ غیر اخلاقی اور غیر انسانی حربے بھی استعمال کر رہی ہے جس میں مظاہرین پر گاڑی چڑھانا اور براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنانا بھی شامل ہیں۔

ٹیگس