تہران میں حماس کے دفتر کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطین کا علاج قدس کے پرچم تلے متحد ہو جانا ہے -
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے سینئر مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ آج صیہونی گوشہ نشین ہو چکے ہیں اور ایران پوری طاقت کے ساتھ استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔
پاکستان میں کورونا وائرس اور حکومت کی جانب سے عوامی اجتماعات پر عائد پابندی کی وجہ سے اس ملک کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر بائیک اورکار ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران میں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری اور قدس کے مسئلے کو نظر انداز کرنا فلسطینی عوام کے ساتھ غداری اور اسلام کے دشمنوں کی مدد کرنا ہے۔
مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان کے عوام فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
پاکستانی دانشوروں اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی مذمت اور فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی جمعہ 7 مئی کو عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔
سحر نیوز رپورٹ
عالمی یوم القدس دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا دن ہے۔