-
انقلابی حرارت نے برفیلی ٹھنڈک کو پچھاڑا ۔ تصاویر
Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۱گیارہ فروری بروز منگل ایران میں اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں دسیوں لاکھ کی تعداد میں ایرانی عوام نے شرکت کی۔ باجود اس کے کہ سردی نہایت شدید تھی اور ایران کے بعض علاقوں میں شدید برفباری بھی ہو رہی تھی، مگر یہ موسم کی تبدیلیاں ایران کے وفادار اور وطن دوست عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے نہ روک پائیں اور ان میں موجود انقلابی حرارت نے شدید ٹھنڈک مات دی۔
-
صدر مملکت کا ایرانی قوم سے اظہار تشکر
Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۰صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں بھرپور اور پرجوش شرکت پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی انقلاب ایران کی اکتالیسویں سالگرہ کے جلوس میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے نمایاں کوریج دی ہے اور اخبارات نے خصوصی شہہ سرخیوں کے ساتھ شائع کیا ہے۔
-
اسماعیل ہنیہ نے رہبر انقلاب اسلامی کو مبارکباد دی
Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰فلسطین کی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
-
ایران اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات قائم ہیں: گورنر سندھ
Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۸اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے حوالے سے کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔
-
جشن حریت و آزادی، انقلاب اکتالیس سال کا ہوا ۔ ویڈیوز + تصاویر
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۳ایران میں گیارہ فروری کی آمد پر جشن حریت و آزادی کا ملکی پیمانے پر آغاز ہو گیا ہے۔ دسیوں لاکھ کی تعداد میں اس وقت ایرانی عوام اپنا قومی اور انقلابی جشن منانے کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔ آج اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
-
جشن آزادی کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے پر ایرانی عوام کی قدردانی
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۸اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں آج جشن آزادی کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے پر ایرانی عوام کی قدردانی کی۔
-
نونہالان انقلاب کی جشن انقلاب میں بھرپور شرکت ۔ تصاویر
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۵ایران میں گیارہ فروری کی آمد پر جشن حریت و آزادی کا ملکی پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔ شدید ٹھنڈک کے باوجود دسیوں لاکھ کی تعداد میں ایرانی عوام اپنا قومی اور انقلابی جشن منانے کے لئے ایران کے قریب ایک ہزار نقطوں پر زیر آسمان نکلے۔ آج اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس جشن میں بچوں اور نونہالوں کی کثیر تعداد قابل توجہ تھی۔
-
ایرانی عوام کا تاریخی جشن، انقلابی امنگوں سے تجدیدعہد
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایران کے عوام نے ایک بار پھر اپنے اتحاد و یگانگت کا شاندار جلوہ پیش کیا۔
-
صدر مملکت سے دنیا کے کئی ممالک کے سفیروں کی ملاقات ۔ تصاویر
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۲پیر کی شام تہران میں تعینات دنیا کے کئی ممالک کے سفیروں نے اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت حسن روحانی سے ملاقات کی۔
-
سعودی شہزادہ سلاخوں کے پیچھے! ۔ ویڈیو
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۸تہران میں جشن انقلاب کے شرکاء نے قبیلۂ آل سعود کی آنکھوں کے تارے اور امریکی حکام کے چہیتے شہزادے بن سلمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔