آسٹریا کے وزیرخارجہ نے اپنے ملک کے غیرجانبدارانہ موقف پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا ، یوکرین فوج بھیجنے کا مخالف ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی موجودگی میں غزہ کے لیے فضائی امداد بھیجنے سے متعلق غلط بیان دے بیٹھے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بند کئے جانے کیلئے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
اٹلی کے وزیر خارجہ نے غاصب اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کا پابند بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ سات کے وزرائے خارجہ کو رفح پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بھیانک نتائج پر گہری تشویش لاحق ہے۔
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف یورپ و امریکہ کے مختلف شہروں میں عوام کے وسیع مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اٹلی کے عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرکے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔
امریکی شہر نیویارک اور اسی طرح اٹلی، مراکش اور تیونس کے ہزاروں عوام نے فلسطینیوں کی حمایت اورغاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرہ کیا۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں غزہ کی پٹی کے شہید فلسطینی بچوں کی یاد میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی کے باعث دنیا کے بہت سے ملکوں کے عوام نے اس تعلق سے، حکومتوں کی خاموشی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
الجزیرہ چینل کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں اقوام متحدہ کے ادارۂ خوراک و زراعت کے صدر دفتر سے ایک نوجوان نے غاصب اسرائیل کا جھنڈا اتار کر پھینک دیا۔