Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران سے ایٹمی پروگرام بند کرنے کا مطالبہ نہیں کیا گيا ہے

ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے کل کہا کہ مذاکرات میں ایران سے پر امن ایٹمی پروگرام بند کرنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: روم سے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اٹلی کے دارالحکومت میں عمان کی سفارتی عمارت میں بالواسطہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہونے کے بعد  مذاکرات کے عمل کو متاثر کرنے کی غرض سے افواہیں پھیلائے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ واشنگٹن نے ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ روم  میں ہمارے نامہ نگار کو نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گيا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران ایسا کوئی بھی ناجائز اور غیر معقول مطالبہ سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت دو ہفتوں سے اس طرح کی افواہیں پھیلانے میں مصروف ہے۔

ٹیگس