Apr ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے اٹلی کے دوسرے دور کے بالواسطہ مذاکرات کے شروع ہونے کے بارے میں خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کے دوران صحافیوں کے سامنے پیش ہو کر ان مذاکرات کے انعقاد اور مذاکراتی عمل کے بارے میں وضاحت پیش کی- اسماعیل بقائی نے اٹلی میں نامہ نگاروں سے گفتتگو میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی نوعیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمانی سفیر کی رہائش گاہ پر تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ عرصے سے جاری ہیں- یہ مذاکرات عمانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں ہو رہے ہيں-

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کے انعقاد کی یہ روش بھی پہلے دور کی طرح ہے، اور دونوں وفود الگ الگ کمروں میں ہیں- مذاکرات پہلے دور کی طرح بالواسطہ طور پر عمان کی ثالثی میں انجام پا رہے ہیں- وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذکرات شروع ہونے سے قبل وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا-

بقائی نے ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بالواسطہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہمیشہ کی طرح ہم نے عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی تاکہ اس سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 

ٹیگس