ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر
Apr ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
اٹلی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔
اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جمعہ کی شام اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچ گئے، جہاں انھوں نے ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی۔

ایران کی جانب سے سید عباس عراقچی اور امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکاف نے مذاکرات میں شرکت کی۔
مذاکرات کا یہ دور بھی پہلے دور کی طرح بالواسطہ طریقے سے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ذریعے انجام دیا گیا۔