جرمنی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، برطانیہ، بیلجیئم اور آسٹریا سمیت پورے مغربی یورپ میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کو کورونا وائرس کے تعلق سے اندرون ملک وسیع پیمانے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
اٹلی میں کورونا سے تباہیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوزرپورٹ
چین میں جان لیوا کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3158 ہو گئی جبکہ 80،770 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں اور 61،000 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے گئی ہے۔
اٹلی کے وزیر اعظم نے آج صبح کہا کہ کورونا وائرس نے پورے اٹلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے سبب مجموعی طور پر 366 اموات ہو چکی ہیں۔
حکومت اٹلی نے کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ملک کے تمام شمالی شہروں کو قرنطینہ قرار دے دیا ہے۔
چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور چینی حکام کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران صرف ننانوے افراد کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ اٹھائس افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
کورونا تیزی کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک 90 سے زائد ممالک اس کا شکار ہوئے ہیں۔