May ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۶
ہفتے کی صبح قبیلۂ آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے البیضاء علاقے میں دوا و غذا کے ایک گودام پر بمباری کی۔ العفار نامی کسٹم کے اس مرکز میں غذائی اشیاء اور ادویات کے حامل بہت سے ٹرک حملے کے وقت موجود تھے۔ سعودی عرب کے اس حملے میں متعدد یمنی شہری شہید و زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یمن کی تحریک انصار اللہ نے آل سعود کے اس اقدام کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔ پانچ سال سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کو شدید طور پر دوا اور غذا کی قلت کا سامنا ہے۔