Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے مغربی علاقے پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ کی آج بروز بدھ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے مغربی علاقے الصباحیہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے 4 افراد زخمی ہوئے۔ سعودی جارح اتحاد نے اسی طرح صنعا کے شمال مشرقی علاقے بنی حشیش کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔

اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

ٹیگس