Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۰:۲۵
گنبد ہارونیہ ایران کے شہر مشہد کے شمال مغرب میں 25 کیلو میٹر کے فاصلے پر توس شہر کے قدیمی ترین آثار میں سے ہے ، گنبد ہارونیہ مقبرہ فردوسی کے قریب واقع ہے ، یہ تاریخی عمارت ساتویں یا آٹھویں صدی ہجری قمری میں تعمیر ہوئی ، لیکن اس حوالے سے تحقیق مکمل نہیں ہوئی ہے۔ ہارونیہ عوام میں بقعہ ہارونیہ کے نام سے معروف ہے جبکہ یہ تاریخی عمارت گنبد ہارونیہ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔