اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے شاہراہ ریشم میں ایران کی حیثیت کو منفرد قراردیا اور عالمی تجارت کی تقویت کے لئے ایران کی تجاویز پر روشنی ڈالی۔
تربت میں ایران و پاکستان کی سرحد پر تجارتی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کےخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے ہیں۔
چین اور ازبکستان کے درمیان نئے ریلوے روٹ کا افتتاح ہوگیا ہے اور 14 کنٹینر پر مشتمل ٹرین، چین کے ہوبائی صوبے سے ازبکستان روانہ ہوگئی ہے۔
تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی گراوٹ اور زوال کا دور شروع ہو گیا ہے۔
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے اپنی اپنی قومی کرنسیوں میں لین دین کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ آسیان اجلاس میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں استحکام کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک نے وسیع سرحد پر کشیدگی کم کرنے کےلئے مختلف راہیں تلاش کر لی ہیں۔
ایرانی کسٹم کی رپورٹ کے مطابق چین ایران کے سب سے بڑے تجارتی شریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔
جنوری سے جون کے آخر تک چین کی ایران کےلئے برآمدات میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ سال اسی مدت میں چین کی ایران کو برآمدات 4 بلین 600 ملین ڈالر تھیں
ہندوستان کی وزارت صنعت و تجارت نے دو ہزار تئیس کے پہلے چار ماہ میں ہندوستان کے لئے ایران کی برآمدات میں چھے فیصد اضافہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب میں ولیعہد محمد بن سلمان کی حمایت سے دو روزہ عرب ممالک اور چین کے مابین تجارت کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔