Jun ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کی تجارت میں 48 فیصد کا اضافہ

رو‎سی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 کے ابتدائی تین مہینوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی تجارت میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزنڈر نواک نے ماسکو میں، ایران کے وزیر پیٹرولیئم سے جو ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ایرانی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت میں رواں عیسوی سال کے ابتدائی تین مہینے میں اڑتالیس فیصد اضافہ ہواہے۔

انھوں نے کہا کہ دو ہزار چوبیس کے ابتدائی تین مہینوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی تجارت میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس کے نائب وزیر اعظم الیکزنڈر نواک گزشتہ تین سال سے ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کی روسی ٹیم کے سربراہ ہیں ۔ انھوں نے ماسکو میں ایران کے وزیر پیٹرولیئم اور ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ایرانی ٹیم کے سربراہ جواد اوجی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔

ٹیگس