Dec ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور روس کی تجارت میں دوگنا اضافہ

گذشتہ دس ماہ کے دوران ہندوستان اور روس کی تجارت میں دوگنااضافہ ہوا ہے اور تجارت کی یہ شرح پچاس ارب ڈالر سے زائد ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی وزارت صنعت و تجارت نے اعلان کیا ہے کہ جنوری سے اگست کے دوران ہندوستان اور روس کے درمیان تجارت، تینتالیس ارب آٹھ سو ملین ڈالر مالیت کے برابر ہوئی ہے اور جاری کئے جانے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دو طرفہ تجارت کا حجم دس مہینوں میں چون ارب سات سو ملین ڈالر مالیت تک پہنچ گیا ہے اور دونوں ملکوں کی تجارت میں یہ ایک ریکارڈ سطح ہے۔

دو طرفہ تجارت کے اس عمل نے ہندوستان کے چوتھے بڑے تجارتی شریک ملک کی حیثیت سے روس کی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔ جنوری سے اکتوبر کے دوران روس کے لئے ہندوستانی مصنوعات کی برآمدات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور یہ برآمدات اکیاون ارب چار سو ملین ڈالر مالیت کے برابر رہی ہے جبکہ اس دوران روس سے ہندوستان کی درآمدات تین ارب تین سو ملین ڈالر مالیت کے برابر رہی ہے۔

ٹیگس