پاکستان و افغانستان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی بندش نے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور پیدل آمد و رفت کرنے والے شہریوں کی مالی اور جسمانی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا۔
خلیج فارس کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
ایران اور چین کے صدور نے بیجنگ میں اپنی ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور چین کی دوستی اور تعاون کسی بھی علاقائی یا عالمی مسئلے سے متاثر ہوئے بغیر، مضبوط و مستحکم ہے۔
ایران کی چابہار بندرگاہ سے منظم شپنگ لائن قائم ہونے کا دنیا بھر کے کارو باری مراکز اور تاجروں نے بھر پور استقبال کیا ہے۔
روس نے پاکستان کو خام تیل کی فراہمی اور دوست ممالک کی کرنسیوں میں ادائیگی پر اتفاق کرلیا ہے۔
تہران میں ایران اور یوریشیا ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے لئے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، تقریب میں ایران کی آزاد تجارت کے سربراہ اور یوریشیا اتحاد کے اقتصادی امور کے سربراہ بھی موجود تھے۔
ایران و پاکستان نے تجارت و اقتصاد کے شعبے میں مشترکہ تعاون مزید پختہ کرنے کے مقصد سے سرحدی منڈیوں کے قیام اور بارٹر ٹریڈ سمیت مختلف مسائل کا ایک بار پھر جائزہ لیا ہے۔
ایران اور ترکیہ کے درمیان ہونے والی باہمی تجارت میں ایران کی ترکیہ کو برآمدات میں 3 اعشاریہ 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور ان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
ایران کی سرحدی تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔