یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 78 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
یمن کی مستعفی حکومت کے ایک وزیر نے جو ریاض میں مقیم ہیں، صنعا کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ ائیرپورٹ فوجی اور دہشت گردانہ اہداف کے لئے استعمال ہوتا تھا۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے ساحلی علاقوں کی حفاظت کے لئے برطانوی فوج کو تعینات کر رہا ہے لیکن اس سے ہمارے لئے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب جب تک ملک کے خلاف جنگ کرتا رہے گا اس وقت تک سعودی اہداف پر حملے جاری رہیں گے۔
تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے یہ اہم نہیں ہے کہ امریکی انتخابات میں کامیاب کون ہوا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم نے جارح ملکوں کے زیر قبضہ علاقوں منجملہ عدن اور دوسرے علاقوں کی صورت حال کو ابتر قرار دیا ہے۔ انہوں نے مذکورہ علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جارحین کے مقابلے میں ڈٹ جائیں۔
یمن کی عوامی تحریک انصار الله کے ترجمان نے آرامکو آئل تنصیبات پر میزائلی حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب چاہتا ہے کہ میزائلی حملے بند ہو جائیں تو اسے یمن کی جنگ کو ختم کرنا ہو گا۔
سحر نیوزرپورٹ
تحریک حماس نے صیہونی وزیر اعظم کے خفیہ دورہ سعودی عرب کو نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔