Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات  کے یمن پر حملے بند کرنے کی اطلاعات

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ کی جانب سے لکھے جانے والے خط کے بعد متحدہ عرب امارات نے حملے بند کردیئے ہیں۔

یہ بات انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتائی ہے۔

محمد علی الحوثی نے یمن پر متحدہ عرب امارات کے حملے روکے جانے کے بارے میں لکھا ہے کہ انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے متحدہ عرب امارات کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اپنے یمنی بھائیوں کے خلاف حملے بند کردو۔ محمد الحوثی کے مطابق اس خط کے بعد متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی قیادت والے عرب اتحاد سے باضابطہ علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یمن نے بھی سعودی اتحاد سے نکل جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے خلاف حملے بند کردیئے ہیں۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگرسعودی عرب بھی متحدہ عرب امارات کی پیروی کرتے ہوئے حملے بند کردے تو ہم بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

ٹیگس