Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶
امریکہ میں آج صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم کورونا کے پیش نظر حکام نے قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز کر دیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساڑھے نو کروڑ امریکی اب تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ موجودہ صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ اور ماہرین نے انتخابات کے ختم ہو جانے کے بعد بلوے اور تشدد پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اسی سبب سے ایوان صدر وائٹ ہاؤس کو لاحق سکیورٹی خطرات کو دیکھتے ہوئے اسے فولادی جالیوں سے گھیر دیا گیا ہے۔