یوگینڈا، باغی رہنما "ڈومینیک اونگوَین" کو عالمی عدالت کا سامنا
Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے یوگیںڈا کے باغی لیڈر کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوگینڈا کے باغی لیڈر "ڈومینیک اونگوَین" کو جنگی اور خلاف انسانیت جرائم کا مجرم قرار دے دیا ہے۔
باغی مسلح گروہ کے 46 سالہ لیڈر پر شمالی یوگینڈا میں متعدد جرائم کے الزامات عائد کئے گئے تھے، جن میں قتل، تخریب کاری، جنسی تشدد اور بچوں کو جبری فوجی بنا کر انکے عسکری استعمال جیسے الزامات شامل تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت "ڈومینیک اونگوَین" کے لیے سزا کا اعلان آئندہ دنوں میں کرے گی۔